counter easy hit

سینٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

فیصل آباد (یس ڈیسک) سنٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

سنٹرل جیل فیصل آباد میں علی الصبح سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ تختہ دار پر لٹکانے سے قبل دونوں مجرموں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ساجد عرف طارو کو ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی جب کہ محمد اختر عرف حسینا کو قتل اور زیادتی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد سے اب تک 27 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔