counter easy hit

مراکز صحت میں معیاری دواؤں کی فراہمی کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ 45 روز میں بنیادی مراکز صحت میں معیاری ادویات کی مکمل فراہمی کا ٹارگٹ ہر قیمت پر حاصل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے لاہور میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے بنیادی مراکز صحت میں میڈیکل افسروں کی اسامیوں پر بھرتی میرٹ پر کی جائے اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف قواعد وضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔