counter easy hit

مشہور فلمی جوڑی شاہ رخ اور کاجل پھر اکٹھے نظر آئیں گے

Shahrukh And Kajal

Shahrukh And Kajal

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور رومانوی فلمی جوڑی اداکار شاہ رخ خان اور کاجل اب ڈائریکٹر روہت شیٹی کی نئی فلم میں ایک مرتبہ پھر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

شاہ رخ اور کاجل قبل ازیں 2010ء میں آنے والی فلم مائی نیم از خان میں اکٹھے نظر آئے تھے، اب اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں اب روہت شیٹی کی اگلی فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا ہے میں ایک ساتھ پھر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

2013چنائی ایکسپریس فلم کی کامیابی کے بعد روہت شیٹی پھر سے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور اس نئی فلم میں شاہ رخ کے برابر میں ورون دھون بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ دونوں اداکاروں کا فلم میں کردار بھائیوں کا ہے اور اب اطلاع ہے کہ روہت شیٹی اس فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے کاجل کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔