counter easy hit

مشہور اینی میٹڈ فلم ‘فروزن’ کی ایلسا پولیس کو مطلوب

Frozen

Frozen

نیویارک (یس ڈیسک) ریاست کینٹکی میں پولیس نے ایلسا کی گرفتاری کیلئے فیس بک پر اشتہار ڈالا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ‘فروزن’ کی مشہور کردار ایلسا امریکی پولیس کو مطلوب ہیں لیکن ان کی تلاش بہت پیچیدہ اور مشکل امر ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی میں ہارلین پولیس کے اہلکاروں نے اپنے فیس بک پیج پر ایلسا کے لیے ‘مطلوب’ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اہلکار وں نے لکھا ہے کہ ایک ‘مشتبہ بھورے بالوں والی خاتون ہے جسے آخری بار نیلے لباس میں دیکھا گیا ہے اور اسے ‘لیٹ اٹ گو’ نغمہ گانے کے لیے جانا جاتا ہے۔جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ موسم کے لحاظ سے وہ بہت خطرناک ہے۔

اسے تنہا روکنے کی کوشش نہ کریں۔چند منٹ بعد پولیس نے فیس بک پر دوسرا پیغام ڈالا جس میں مذاق کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا گیا کہ ‘موسم خطرناک طور پر سرد ہے اور درجہ حرارت میں کمی جاری رہے گی۔’پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ جب ایلسا انھیں ملیں گی تو کیا انھیں ‘فریز’ ہونے کا حکم دے گی