counter easy hit

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر جشن

پاکستان سوپر لیگ کا فائنل پشاور زلمی نے جیت لیاتاہم جشن پورے پاکستان نے منایا، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوگئی، ملک بھر میں CELEBRATIONS, ON, RETURN, OF, INTERNATIONAL, CRICKET, IN,PAKISTANمداحوں نے جشن منایا ،آتش بازی کی اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

پشاور زلمی کی جیت کے ساتھ ہی شاندار پی ایس ایل کا اختتام ہوگیا، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا مگر پُرجوش پورا پاکستان دکھائی دیا ۔

سوات میں پشاور زلمی کی جیت پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، نوشہرہ میں شہریوں نے بڑی اسکرین پرفائنل میچ دیکھا۔

قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں نوجوانوں نےفائنل میچ دیکھنےکےلیےلوڈشیڈنگ کےخلاف پریس کلب کےباہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

بدین میں بھی پی ایس ایل کا جنون عروج پر ہے اور کرکٹ شائقین نےبڑی اسکرین پر فائنل دیکھا، حیدرآباد کےمختلف علاقوں میں پی ایس ایل کا فائنل دکھانےکےلئےاسکرینیں لگائی گئیں۔

باچاخان چوک پرکوئٹہ گلیڈی ایٹر اورپشاور زلمی کے سپورٹرز نے کرکٹ کے عشق میں ڈوب کرخٹک ڈانس پیش کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website