counter easy hit

سی ای سی ایگزیکٹو کمیٹی 52 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیگی

CEC Executive

CEC Executive

اسلام آباد……قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں 52 ارب روپے سے زائدکے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لی جائیگی۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ان میں زیادہ تر صحت اور انفراسٹرکچر سے متعلق ہیں۔صحت کے منصوبوں میں ویکسینیشن کا منصوبہ سب سے اہم ہے۔ اس کے علاوہ چکوال سے مندرہ تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی اہم ہے۔ سی ای سی کی ایگزیکٹو کمیٹی 52 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیگی۔