counter easy hit

چین میں پھنسے مزید 28 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

Caught in China

Caught in China

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ویزہ میعاد ختم ہونے کے باعث 8 پاکستانی چین میں موجود ہیں ، جن کی واپسی کیلئے چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد (یس اُردو) خراب موسم کے باعث چین کے سرحدی علاقے میں پھنسے پاکستانیوں میں سے مزید اٹھائیس کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے ۔چین کے سرحدی علاقے میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ، مزید 28 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ، باقی رہ جانے والے 8 افراد کی بھی جلد وطن واپسی متوقع ہے ۔چین کے شہر تاشکورغان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سرحدی علاقے میں محصور ہونے والے 45 پاکستانیوں میں سے مزید 28 وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، اب تک 37 افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں ، وطن واپس پہنچنے والوں نے میڈیا اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ویزہ میعاد ختم ہونے کے باعث 8 پاکستانی چین میں موجود ہیں ، جن کی واپسی کیلئے چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔