counter easy hit

کاتالونیاپولیس موسوس اسکوارداکے شعبہ دو فریقین کے درمیان مصالحت پرسیمینار،طاہر رفیع کی شرکت

Catalonia police seminar

Catalonia police seminar

بارسلونا(پ ر)کاتالونیاپولیس موسوس اسکواردا نے ایک سیمینار منعقد کروایا جس کا موضوع تھا(میڈی ایشن یعنی دو فریقین کے درمیان مصالحت)اِس سیمینار میں کاتالونیا کے وزیرِ داخلہ Jordi Jane اور آئی جی پولیس کاتالونیاAlbert Batlle i Bastardasنے بھی شرکت کی۔سیمینار کے موضوع کے مطابق پولیس کے میڈی ایشن یعنی مصالحتی ڈپارٹمنٹ کی گزشتہ چار سال کی کارکردگی کے بارے میں تھی۔چونکہ کاتالونیا میں غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اُن کی ضروریات کے مطابق پولیس کیا اقدامات کر رہی ہے اُس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔سیمینار میں غیر ملکیوں کی طرف سے صرف پاکستانی کمیونٹی کی نمائیندگی کرنے کے لئے طاہر رفیع کو مدعو کیا گیا ۔اس موقع پر طاہر رفیع کاپاکستانی کمیونٹی کی نمائیندگی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے سیمینار میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اُن مسائل کا ذکر کیا جن کا تعلق یہاں کی پولیس سے ہو سکتا ہے اور ہم سماجی ورکر کسی طرح سے اُن مسائل کو حل کروانے کی کوشش کرتے ہیں اور پولیس کا اُس میں ہمارے ساتھ بہت تعاون بھی رہتا ہے۔اور پولیس کے ساتھ ہمارے تعاون کی وجہ سے ہم بہت سی بدگمانیوں سے بھی بچ جاتے ہیں اور اِس معاشرے کی بہتری اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور پیار سے رہنے کے متعلق او ر کمیونٹی کے حوالے سے ہر مسئلے کو تصویر کے دونوں رخ دیکھتے ہوئے حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔چونکہ پاکستانی کلچر یہاں کے کلچر سے بہت مختلف ہے یہی وجہ ہے ہم پولیس کے اِس مصالحتی ڈپارٹمنت کے ساتھ تعاون میں رہتے ہیں تاکہ مسئلے کو اچھے طریقے سے حل کراوایا جا سکے،او ر بعض اوقات پاکستانی کلچر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئی مسائل کو ہم لوگ پولیس میں جانے سے پہلے ہی حل کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سے پولیس کا وقت بھی بچ جاتا ہے ۔آخر میں پولیس کے ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پاکستانی کمیونٹی ایک امن پسند کمیونٹی ہے اور پولیس کو جب بھی کمیونٹی کے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو میں حاضر ہوں۔

Catalonia police seminar

Catalonia police seminar