counter easy hit

پورٹ لینڈ میں کیٹ شو کا آغاز

پورٹ لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل کیٹ شو میں مختلف نسل اور سائز کی سینکڑوں بلیوں کیساتھ مالکان نے شرکت کی

Cat show starts in portlandہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی شہر پورٹ لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل کیٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے سینکڑوں بلیاں اپنے مالکان کیساتھ شریک ہیں۔ کیٹ شو کیلئے رجسٹر کی جانیوالی بلیوں کو عمر اور نسل کے حساب سے کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی جانچ پرکھ کرنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ بلیوں کے ماہر افراد بطور ججز موجود ہیں۔ پورٹ لینڈ ایئر پورٹ کے ہوٹل میں ہونیوالے اس شو میں شامل بلیوں کو ان کی نسل، نشو و نما، منفرد عادات، روئیے اور ذہانت کی بنیاد پر جانچا جا رہا ہے جس کیلئے بلیوں کے ماہرین ان کا جسمانی چیک اپ بھی کر رہے ہیں۔ بلیوں کے دلداہ، بلیاں پالنے والے افراد، ٹی وی کیمروں اور ججز کی نگرانی میں ہونیوالے اس کیٹ شو میں ہر نسل کی سب سے بہترین کردار اور نشوونما والی بلی کو مختلف کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا جائیگا۔