counter easy hit

کپتان کے دبنگ ٹائیگر مراد سعید جیتے یا ہار گئے؟

لاہور: این اے 4 سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے مراد سعد نے 46124 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابلے میں اے این پی کے محمد سلیم خاں نے 22345 ووٹ حاصل کر سکے۔ جبکہ این اے 3 سوات میں پی ٹی آئی کے سلیم رحمٰن نے 68162 ووٹ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف 22756 ووٹ لے سکے، پولنگ کا وقت 6 بجے ختم ہوا جبکہ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8 بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6 بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے،بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290 امیدوار میدان میں تھے۔