counter easy hit

کپتان کے کھلاڑی پھر باہر نکل آئے، شہر شہر احتجاج کا سلسلہ جاری

Captain player came out, continued to protest city

Captain player came out, continued to protest city

ملک کے مختلف حصوں میں کپتان کے کھلاڑیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، پشاور، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں مشتعل کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔

لاہور/ پشاور/ سکھر / خیبر ایجنسی:  ایک جانب سے پکڑ دھکڑ جاری ہے تو دوسری جانب احتجاج جاری ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پریس کلب کے قریب اور قرطبہ چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے بھی کھلاڑی گرفتاریوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ ناراض کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔چارسدہ، میانوالی، ٹانک، مردان، تیمرگرہ، لوئر دیر اور خیبر ایجنسی میں بھی تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ سیالکوٹ، وزیر آباد اور پاک

Captain player came out, continued to protest city

Captain player came out, continued to protest city

پتن میں کھلاڑیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور نواب شاہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ جیکب آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر نعرے لگا کر احتجاج کیا۔ ٹنڈو محمد خان اور کندھ کوٹ میں بھی کھلاڑیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور نعرے بازی کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website