counter easy hit

باکس آفس پر فلم کیپٹن امریکن سول وار کا راج، 261 ملین ڈالر کا بزنس

Captain American

Captain American

ہالی ووڈ باکس آفس پر تین ہفتوں بعد ‘دی جنگل بُک’ کی حکمرانی ختم ہو گئی۔ رواں ہفتے سپر ہیرو فلم کیپٹن امریکن سول وار کا راج رہا۔ فلم نے ریلیز سے اب تک 261 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔
لاس اینجلس: (یس اُردو) ہالی ووڈ بکس آفس پر کیپٹن امریکن سول وار نے دی جنگل بُک سے تین ہفتوں کی حکمرانی چھین لی۔ رواں ہفتے سپر ہیرو فلم کا راج رہا۔ ماہرین کے مطابق ہفتے کے اختتام تک فلم 206 ملین ڈالر تک بزنس کر سکتی ہے۔ اس ہفتے دی جنگل بُک نے بھی 22 ملین کا بزنس کیا جس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 722 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مادرز ڈے 6 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔