لاہور: بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد غلطی سے سرحد پار کر جانے والے تین پاکستانی بچوں کی کی رہائی روک دی۔

Capital punishment of Kulbhushan, India halted the release of 3 Pakistani children
بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد غلطی سے سرحد پار کر جانے والے تین پاکستانی بچوں کی کی رہائی روک دی۔ تقریباً 9 ماہ قبل شہزاد، بابر اور علی رضا نارروال میں غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے تھے جنہیں بھارتی باڈر سکیورٹی فورس نے گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتارکیے جانے والے بچوں کے والدین نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے تینوں بچوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے بعد ان کی رہائی روک دی گئی ہے۔ اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور بچوں کا کوئی مقابلہ نہیں ، بھارتی حکومت کو اخلاقی طور پر ان بچوں کو رہا کر دینا چاہیے۔








