counter easy hit

کیپ ٹائون ، کائٹ سرفنگ مقابلوں میں برطانیہ کے ایرن ہیڈلو نے کامیابی حاصل کر لی

Kite Surfing

Kite Surfing

کیپ ٹائون (یس ڈیسک) کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے کائٹ سرفنگ ایونٹ میں برطانیہ کے ایرن ہیڈلو نے ٹائٹل حاصل کر لیا، ساتھ ہی انہیں کنگ آف دی ائیر کا اعزاز بھی مل گیا۔ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن ساحل پر سرفنگ کے انوکھے اور دلچسپ مقابلے ہوئے ، کائٹ سرفنگ ایونٹ میں کائٹ بورڈرز نے اپنی آؤٹ کلاس پرفارمنسز دکھائیں، برطانیہ کے ایرن ہیڈلو نے سمندر کی لہروں سے ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا

ایونٹ میں برطانوی کائٹ بورڈرز سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے، انہیں منفرد پرفارمنس پر کنگ آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل ہو گیا، نیدرلینڈ کے کیون لینگری کی دوسری اور انہی کے ہم وطن جیری وین ڈی کوپ کی تیسری پوزیشن رہی۔