counter easy hit

فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ بھارت نے فوج کو ریڈ الرٹ کر دیا بارڈر پر کہاں سے کہاں تک فوج لگا دی ؟

Cancel troops leave India, where the army put the army on the border where the red alert?

Cancel troops leave India, where the army put the army on the border where the red alert?

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے سنگین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھارتی پنجاب کے سرحدی گاؤں خالی کروائے جانے کے بعد اب گجرات سے لے کر کشمیر تک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں تمام فوجیوں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ دفاعی ماہرین کی جانب سے بھارت کے اس اقدام کو باقاعدہ جنگ کی ابتدائی تیاریاں قرار دیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی چھٹیوں کی منسوخی خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سرجیکل سٹرائکس کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا آل پارٹیز اجلاس بلایا ہوا ہے جو نئی دہلی میں جاری ہے ۔

ماہرین کے مطابق پاگل ذہنیت کے حامل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد پاکستان کے خلاف محدود پیمانے کی جنگی کارروائیاں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی باقاعدہ حکم جاری کر سکتے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کنٹرول لائن،ایل او سی،کیل،لیپہ سیکٹرز اور ہاٹ سپرنگ پر بھارتی جارحیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا جس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ غلط ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو بھارتی اشتعال انگیزی پر موثر جواب دینے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website