counter easy hit

موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتی، کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر پی سی بی ویمن ونگ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگئیں۔

Can not do more work with current setup, captain of the National Women's Cricket Team

Can not do more work with current setup, captain of the National Women’s Cricket Team

ورلڈ کپ 2017 میں ناقص کارکردگی پر ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر ، منیجر عائشہ اور چند سینئر کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی۔ رپورٹ میں کپتان ثنا میر کو سیلف سینٹرڈ شخصیت کی مالک قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ثنا میر ٹیم اور نئی کھلاڑیوں کے بجائے اپنی پرفارمنس کی فکر مند رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں ثنامیر نے کہا کہ وہ موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائنا بیگ کی ٹیم میں شمولیت کے لیے فائٹ کی تھی، بطور کپتان ان کا فرض تھا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے فائٹ کریں۔ قومی ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سو فیصد پرفیکٹ نہیں ہوسکتا، کوچ کی جانب سے سینئر پلیئر کی توہین کرنا افسوس کی بات ہے۔ خیال رہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے تمام میچز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ویمن ٹیم رینکنگ میں تمام ٹیموں سے پیچھے رہی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website