counter easy hit

7 مسلم ملکوں کی پابندی کی فہرست میں اضا فہ کرسکتے ہیں ،رائنس پریبس

وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رائنس پریبس کہتے ہیں کہ ٹرمپ سات ملکوں کی پابندی کی فہرست میں اضا فہ کرسکتے ہیں، ان میں مزید ملک شامل کئے جا سکتے ہیں، فی الحال ایسے ملکوں میں آنے اور وہاں سے نکلنے والے افراد پر نظر رکھی جائے گی۔

Can increase the list of seven banned Muslim countries, Reince priebus

Can increase the list of seven banned Muslim countries, Reince priebus

انٹرویو میں ٹی وی اینکر نے سوال پو چھا تھا کہ کیا مستقبل میں سعودی عرب، پاکستان، افغانستان اور مصر پر بھی پابندی لگا ئی جا سکتی ہے جس کے جواب میں رائنس پریبس کا کہنا تھا کہ امریکا داخلے پر پابندی کی فہرست میں مزید مسلم ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، فی الحال ایسے ملکوں میں آنے اور وہاں سے نکلنے والے افراد پر نظر رکھی جائے گی ۔ وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رائنس پریبس نے ایک انٹرویو کے دران کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے افراد پر ویزا پابندی امریکیوں کی حفاظت کے لیے لگائی، صدر ٹرمپ پابندی کی اس فہرست میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں، وہ معاملے کو خراب نہیں ہونےد یں گے ۔ انٹرویو کے دوران اینکرز نے سوال کیا کہ کیا مستقبل قریب میں سعودی عرب اور پاکستان بھی اس پابندی کی زد میں آسکتے ہیں تو وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ فہرست میں مزید ملک شامل کئے جا سکتے ہیں، فی الحال ایسے ملکوں میں آنے اور وہاں سے نکلنے والے افراد پر نظر رکھی جائے گی۔ رائنس پریبس کا کہنا تھا کہ جن سات ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان ممالک سے واپس آنے والے امریکیوں کو بھی سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website