counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر صحافی پر حملے کے الزام میں گرفتار

Campaign manager

Campaign manager

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر کورے لیوانڈؤسکی کو انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون صحافی پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) واقعہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو پیش آیا تھا جب خاتون رپورٹر مشیل فیلڈز نے ایک انتخابی ریلی کے بعد ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال پوچھنا چاہا لیکن کورے نے انہیں بازو سے پکڑا اور وہ گر گئیں جس سے انکی بازو پر زخم آیا۔ کورے نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اس سے انکار کریں گے۔ دوسری جانب فلوریڈا کے علاقے جوپیٹر کی پولیس نے واقعے کی فوٹیج جاری کی ہے