counter easy hit

80 سال کی عمر میں بھی کیمرے کے سامنے رہنا چاہتی ہوں:کرینہ

camera: Kareena

camera: Kareena

عورت کے 100روپ ہوتے ہیں،آئٹم نمبر کیلئے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتی،بالی ووڈاداکارہ
لاہور(یس اُردو)بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی آنیوالی فلم کی اینڈ کا کی پروموشن میں دن رات اس قدر مصروف ہیں کہ انھیں اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے وقت ہی نہیں مل پا رہا ہے ۔اس سے پریشان ہوکر کرینہ کہتی ہیں اب تو ایسا لگتا ہے کہ فنکار اب فنکار ہی نہیں رہے بلکہ وہ اب ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں، پہلے کے فنکاروں کیلئے لوگوں کے دلوں میں عزت ہوا کرتی تھی، لیکن آج کل کے فنکاروں کیلئے وہ عزت ہی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا مجھے ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے آج لوگ دنیا بھر میں ہندی فلمیں دیکھتے ہیں اور ان فلموں کو دوسری زبانوں میں بھی ڈب کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا میں 80 سال کی عمر میں بھی کیمرے کے سامنے رہنا چاہتی ہوں۔ آئٹم نمبرکے حوالے سے انہوں نے کہا میں 16 سال کی عمر سے فلموں میں کام کر رہی ہوں اور اتنے سالوں میں میرے بہت سے دوست بنے ہیں اور اگر وہ مجھ سے اپنی فلم میں آئٹم نمبر کروانا چاہتے ہیں تو میں اپنے دوستوں کو انکار نہیں کر پاتی، اس لیے کر دیتی ہوں اور ویسے بھی ایک عورت کے 100 روپ ہوتے ہیں۔