counter easy hit

بےنظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی: بے نظیر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

Came up a large amount of drugs from passenger at the Benazir international airport

Came up a large amount of drugs from passenger at the Benazir international airport

راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف (ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس) نے کارروائی کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 741 کے ذریعے جدہ جانے والے مسافر ذابت الرحمان سے بھاری مقدارمیں آئس ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرنے ایک کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن شلوار کے پائنچوں میں چھپا رکھی تھی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 1 کروڑروپے سے زیادہ ہے، ملزم ہنگو کا رہائشی ہے جسے گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website