counter easy hit

کیا آپ کو یاد ہے جب آپ نے آرمی چیف جو جھپی ڈالی تو میں چپکے سے آئی اور آپ سے کہا کہ ۔۔نجی ٹی وی کی نیوز اینکر نے نوجوت سنگھ سدھو کیا بات یاد دلا دی؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور رداہداری کا گزشتہ روز افتتاح کر دیا ہے اور اس میں نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی جو کہ پاکستانی میڈیا کی آنکھوں کا تارا بنے رہے اور خوب محبتیں سمیٹ پر واپس لوٹ گئے ہیں ۔
یہاں دلچسپ خبر یہ ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی نیوز ون کو خصوصی انٹرویو دیا جس دوران اینکر جیسمین منظور نے ایسی بات یاد کروا دی کہ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے ۔
نیوزاینکر نے نوجوت سنگھ سدھو کو یاد کرواتے ہوئے کہا کہ ‘‘کیا آپ کو یاد ہے کہ جب آرمی چیف سے آپ گلے ملے تھے تو میں چھپ کر آئی اور آپ سے سوال کیا کہ آپ کو ہمارے آرمی چیف کیسے لگے اور آپ نے ان کے کان میں کیا کہا تھا ’’۔
جس پر نوجوت کھلکھلا کر ہنس پڑے جیسے کہ وہ منظر ان کی آنکھوں کے سامنے آ گیا ہو ، انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آرمی چیف سے ہاتھ ملایاتو انہوں نے کہا کہ میں ایک کرکٹر بننا چاہتاتھا لیکن جنرل بن گیا ۔ سدھو نے کہا پھر میں نے انہیں جواب دیا کہ آپ بالکل صحیح بندے سے ملے ہیں کیونکہ میں کرکٹر بننا چاہتا تھا اور جنرل بن گیا ۔
سدھو نے اس موقع پر نظم پڑھ کر سنائی کہ :
کسی نے پیار سے مرشد میرے کا نام لیا
کسی نے پیار سے رہبر میرے کا نام لیا
تو کسی نے پیار سے نانک گرو کا نام لیا
تو میرے دل سے امڈا تھا وہ احترام و ادب
وہ چشمہ بن کر میری آتما سے پھوٹ پڑا
یہی تھی میری خطا اب جو چاہو دیدو سزا
ان کا کہناتھا کہ مصیبت انسان کو ہمیشہ سنوارتی ہے، اس لیے آپ کیلئے بھی دولائنیں سنا رہا ہوں آپ کو ضرور اچھی لگیں گی ۔
لوہا تپدا اے ، پگھل دا ، سلگھدا اے ، فیر جا کر ے دو دھاری تلوار بندا
سونا کھاکے سنیاردی مار پچھوں کسی ہیر دے گلے دا ہار بندا اے