پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور عمران خان مل کر نیا پاکستان بناسکتے ہیں۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کے ساتھ رابطہ کیا، تو مشاورت کے بعد اسلام آباد دھرنے میں شریک ہوسکتے ہیں۔
آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن انتقامی سیاست کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی سیکڑوں ایشوز پر مسلم لیگ ن کے مخالف کھڑی ہے۔