counter easy hit

کاروبار زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، معین قاضی

Moin kazi

Moin kazi

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) کاروبار زندگی بہتر بنا نے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، G-50 اپنے صارفین کے لیے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی پرموشن کے لیے بھی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معین قاضی نے ساز و آواز میوزیکل اکیڈمی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ڈنر پارٹی کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر رائے ہیرس ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر بشارت داد ، نا ہید نیازی ، چو ہدری محمد اسلم وسن ، شیخ محمد یوسف ، پرویز ، شازیہ ، نرمین ، امان ، صائمہ ، سلمیٰ شوکت ، ڈین ولیمز،وحید اسلم وسن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ معین قاضی نے کہاکہ خدمت خلق سے اطمینان قلب اور سکون حاصل ہوتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کا روباری دنیا میں جہا ں مقابلے کی فضاء پیدا ہو رہی ہے وہاں G-50 اپنے وابستگان کے لیے مزید آسانی کے لیے فنانشل سپورٹ کا بندوبست بھی کرنے کی کوشش جا ری رکھے ہو ئے ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ G-50کو برطانوی افواج کے لیے وقف چیرٹی Help For Heros کی جانب سے نما ئندگی ملنا کمیونٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔

ناہید نیازی نے کہاکہ کمیونٹی کی درست اور حقیقی تصویر کشی کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہو گا ۔برطانوی پولیس آفیسر نرمین نے کہاکہ G-50 کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہو \ں نے کہاکہ ہیلپ فا ر ہیروز اور دیگر برطانوی فلاحی اداروں کو تقویت پہنچانے کے لیے کمیونٹی کے ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے ۔چو ہدری محمد اسلم وسن نے کہاکہ کمیونٹی کے لیے قابل قدر خدما ت پیش کرنے والے احباب کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عظیم برطانیہ میں مصروف کاروبا ری زندگی کی تھکا ن اور پر سکون ماحول کے لیے مثبت تفریحی سرگرمیاں بھی اشد ضروری ہیں۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر G-50 معین قاضی کو انکی کمیونٹی کے لیے نمایاں اور گراں قدر خدمات کے اعزاز میں تو صیفی شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ سازو آواز اکیڈمی کے روح رواں شیخ محمد یوسف نے عظیم بھا رتی گلو کار محمد رفیع کی آواز میں گا تے ہو ئے گیتوں سے محفل کی رونق کو دوبالا کیا میوزک اور فنکاروں کی داد رسی کے لیے شرکاء میں موجود مرد و خواتین ، بوڑھوں اور نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے اور پروگرام کے اختتام پر Help For Heros کے لیے چیرٹی فنڈ بھی اکھٹا کیا گیا۔