counter easy hit

چارسدہ : بوساخیل کے سرکاری اسکول میں فائرنگ ،3 اساتذہ زخمی

Busakyl public school shootings, 3 were

Busakyl public school shootings, 3 were

چار سدہ……..چار سدہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،واقعہ میں تین اساتذہ زخمی ہوگئے ہیں ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔پڑانگ کے علاقہ بوسا خیل میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں چھٹی کے وقت باہر نکلنے والے اساتذہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں ظاہر شاہ ، محمد عادل اور صاحب علی نامی تین ٹیچر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ بچے پہلے ہی جا چکے تھے ،اسکول کی سیکیورٹی کے لئے کوئی گارڈ موجود نہیں تھا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔