counter easy hit

آزاد کشمیر کی سیاست میں کھلم کھلا مداخلت سے انتخابی عمل کی شفافیت ختم ہو گئی ہے: ڈاکٹر مسفر حسن

Misfar

Misfar

برنلے (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور وفاقی حکومت کے وزیروں کی آزاد کشمیر کی سیاست میں کھلم کھلا مداخلت سے انتخابی عمل کی شفافیت ختم ہو گئی ہے پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہیں جلد بین الاقوامی اداروں سے رابطے پر غور کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے ایک بیان میں کہا۔

ڈاکٹر مسفر حسن نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور جماعتیں جس انداز سے کھلم کھلا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کرکے وہاں اپنی سیاسی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اس سے نہ صرف آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں بلکہ اس سے کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور مجاہدین کشمیر کو بھی انتہائی حلفی پیغام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ نہیں ہیں لیکن اقتدار کے بھوکھے کے سیاسی راہنما اپنے آئن اور پاکستان کا نظام صحیح طور پر نہیں چلا سکتیں انییں آزاد کشمیر میں اچھل کود کرتے ہوئے شرم کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جلد ہم خیال جماعتوں کے ذمہ داروں سے مشاروت کرکے اقوام متحدہ کے نمائندے سے رابطہ کرکے اس غیر آئینی مداخلت کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان بنانے والوں کے صبر کا پیمانہ پرہیز ہوچکا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ لبرین لیگ کشمیریوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے۔