counter easy hit

ملک بھر میں 9ویں محرم کے جلو س اور مجالس

Burn 9th Muharram gatherings across the country; and

Burn 9th Muharram gatherings across the country; and

 

‌حضرت امام حسینؑ  اور ان کے رفقاء کی لازوال قربانیوں کی یاد میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نو محرم کی مجالس بپا،ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں اس موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس روایتی راستوں پررواں دواں ہیں،پشاورمیں امام بارگاہ حسینیہ ہال اورلاہورمیں پانڈواسٹریٹ اسلام پورہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوئے۔

کوئٹہ میں امام بارگاہ ناصرالعزاء اور کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے کچھ دیر بعد برآمد ہوگا۔

9محرم کے سلسلے میں آج ملک بھر میں ماتمی جلوس برآمد اور مجالس برپا کی جارہی ہیں۔پانی کی سبیلیں،امدادی کیمپ اورجلوس کی گزرگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

سندھ میں روہڑی ،سکھر،خیرپور،نواب شاہ ،حیدرآباد،لاڑکانہ اورمیرپورخاص ،کشمور،شکارپور،جیکب آبادسمیت دیگر شہروں میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مختلف مقامات پر مجالس برپاکی جارہی ہیں۔زاکرین اورعلمائے کرام واقعہ کربلا پرروشنی ڈال رہےہیں ۔اورشہدائے کربلا کی یاد تازہ کررہےہیں۔

ملتان ،سرگودھا،جھنگ،بہاولپور،چنیوٹ ،فیصل آباد،رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں نویں اوردسویں محرم پرسیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئےہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر کنٹرول روم قائم کیاگیاہےجہاں سے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔شہر میں عاشورہ پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی ۔ہنگو،کوہاٹ ،صوابی،ٹانک میں جلوس کی گذرگاہوں پرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

قبائلی علاقوں میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔نویں محرم کے موقع پر300سے زائد مقامات پرمجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔

گلگت بلتستان کے داخلی اورخارجی راستوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئےہیں۔مجالس ،امام بارگاہوں اورجلوس کی گزرگاہوں پر بڑی تعدادمیں اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website