counter easy hit

برج الخلیفہ” کے رہائشیوں کیلئے سحری و افطار کے تین مختلف اوقات

Burj Khalifa three

Burj Khalifa three

امارات کے مفتی کے فتوے کے بعد دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ میں رہائشیوں کیلئے سحری و افطار کے تین مختلف اوقات ہیں
دبئی (یس اُردو) ایک سے دوسرے شہر میں افطاری کے اوقات میں تبدیلی تو سب جانتے ہیں ، لیکن ایک عمارت میں رہ کر بھی افطاری کےا وقات آگے پیچھے ہو سکتے ہیں ، برج خلیفہ کے مکین تین مختلف وقت میں روزہ افطار کرتے ہیں ۔دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ میں نماز اور افطاری کے اوقات مختلف ہیں ۔ گراؤنڈ فلور سے 79 ویں منزل تک کے مکین مقامی وقت کے مطابق سحری اور افطاری کرتے ہیں ۔ جبکہ 149 ویں منزل تک کے رہائشی دو منٹ بعد اور اس کے اوپر منزل کے رہائشی مزید تین منٹ بعد افطاری کرتے ہیں ۔ اماراتی عالم دین اور مفتی اعظم احمد عبدالعزیز الحداد کا کہنا ہے کہ برج الخلیفہ کی اونچائی کی وجہ سے اس کی مختلف منازل میں نماز پنجگانہ کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اسی طرح بالائی منزلوں پر موجود شہری تاخیر سے روزہ افطار کرتے اور تاخیر سے اختتام سحر کرتے ہیں جب کہ ان کی نسبت نچلی منازل میں موجود افراد سحر و افطار میں جلدی کرتے ہیں۔مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ روزہ افطار کرنے کے لیے سورج کا غروب ہونا بنیادی شرط ہے اور بالائی منزلوں میں مقیم روزہ دار سورج غروب ہونے کا انتظار کرتے ہیں ۔ آٹھ سو میٹر بلند برج الخلیفہ میں ایک سو تریسٹھ منزلیں ہیں ۔