counter easy hit

برہان وانی کی برسی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر شہید برہان وانی کی پہلی برسی پر مکمل کرفیو نافذ ہے، جب کہ بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

Burhan wani anniversary; attack on Indian military caravan in occupied Kashmir

Burhan wani anniversary; attack on Indian military caravan in occupied Kashmir

آج برہان وانی کی برسی کے موقع پر حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر پوری وادی میں کاروبار زندگی بند ہے جب کہ فوج نے کشمیریوں کو شہید کی برسی منانے اور احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، یہاں تک کہ قرآن خوانی کرنے اور تعزیتی تقریب کے انعقاد کی بھی اجازت نہیں۔ ترال کے علاقے میں شہید برہان وانی کی قبر تک کو سیل کردیا گیا ہے اور قابض افواج نے کشمیریوں کو مظاہرہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی ہے تاہم ترال کے علاقے پلوامہ میں سیکڑوں نوجوان کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے اور اکٹھے ہوکر برہان وانی کی قبر تک مارچ کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس کے جواب میں نہتے نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔ جھڑپیں مسلسل جاری ہیں جن میں  متعدد نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔

View image on Twitter

کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کردی ہیں اور سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں سے ڈر کا یہ عالم ہے کہ 21 ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ادھر ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں کیپٹن سمیت 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں نے حاجن کے علاقے میں گھات لگاکر بھارتی فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد بھارتی فون نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی حکومت ایک’’ کیمیائی بدبو بم‘‘ استعمال کرنے پر غور کررہی ہے جو پھٹنے کے بعد دھواں اور ناقابل برداشت بدبو خارج کرے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں کو 8 جولائی 2016 کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور اس واقعے کے خلاف احتجاج کرنے پر بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک 156 کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی فوج نے سیز فائر  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے 2 پاکستانیوں کو شہید کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website