counter easy hit

بورے والا :ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

Burewala

Burewala

بورے والا (یس ڈیسک) بورے والا میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے بورے والا میں ملتان روڈ پر پیش آیا جہاں ٹرک اور بس میں تصادم ہوا۔

حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنیوالوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے ،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔