counter easy hit

شہیدساجد کیمسٹ کا تعلق بونیر سے تھا

Buner was the chemist sajd

Buner was the chemist sajd

پشاور ……چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی پر دہشت گرد حملے میں بونیر کا طالب علم ساجد حسین بھی جاں بحق ہوا ہے ۔ساجد حسین کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کی تحصیل مندنڑ کےگاؤں کوریا سے تھا۔
ساجد باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمیاء کا آٹھویں سمسٹر کا طالب علم تھا جو یونی ورسٹی پر حملےکے دوران دہشت گردوں کا نشانہ بن بیٹھا۔ساجد حسین نے میٹرک تک تعلیم اپنے گاؤں کے سرکاری اسکول میں ہی حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ میں داخلہ حاصل کیا۔ ساجد حسین نے کیمسٹری کے مضمون سے دلی لگاؤ کے باعث اپنا نام بھی ساجد کیمسٹ رکھ لیا تھا اور ساتھی اسے ساجد کیمسٹ کے نام سے ہی پکارتے تھے۔