counter easy hit

بونیر میں پولیس اور فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد ہلاک

Security Forces Operation

Security Forces Operation

بونیر (یس ڈیسک) پولیس اور سیکیورٹی نے مشترکہ آپریشن کرکے مطلوب دہشت گرد بخت راج کو ہلاک کر دیا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے باج کٹہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کئی مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر بخت راج مارا گیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بخت راج کی موجودگی کی اطلاع پر 2 ہفتے قبل بھی کارروائی کی تھی تاہم مطلوب دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔