counter easy hit

بی ایس یدیوراپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

بی جے پی کے بی ایس یدیوراپا نے بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

BS Yeddyupapa took oath of the Chief Minister of Karnatakaعدالتی فیصلے کے خلاف کانگریس ارکان نے احتجاج کیا،کرناٹک کے گورنر نے بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک کیس کی سماعت کی جو رات دو بجے شروع ہوکر تین گھنٹے جاری رہی۔

سپریم کورٹ نے کانگریس کی جانب سے بی جے پی کو حکومت سازی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور بی جے پی کے رہنما بی ایس یڈیو رپا کو حلف اٹھانے کی اجازت دی تھ۔

انتخابات میں کانگریس نے 78 نشستیں جیتی تھیں جبکہ اس کے انتخابی اتحادی جنتا دل پارٹی نے 38 سیٹیں جیتیں مگر گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش نہیں کی تھی۔