counter easy hit

برطانوی سنگرڈیوڈبوئی کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے

British fight against cancer

British fight against cancer

کراچی………برطانوی سنگرڈیوڈ بوئی69سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔وہ گزشتہ18مہینے سے کینسرکے خلاف جنگ لڑرہے تھے۔ ڈیوڈ بوئی کے بیٹے نے سوشل میڈیا پراپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق ڈیوڈ بوئی کو20ویں صدی کا سب سے کامیاب آرٹسٹ کہا جاتا تھا اوروہ اپنی موسیقی میں مختلف انداز کے تجربے کرنے میں شہرت رکھتے تھے۔ڈیوڈبوئی کی شہرت کا آغاز1969میں ریلیز ہوئے اسپیس اوڈیٹی سے ہوا جس کے بعد ڈیوڈ نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ 1972 میں دی رائز اینڈ فال آف زگی اسٹارڈسٹ اوراسپائیڈرز فرام مارزنے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا۔انہوں نے متعددکامیاب البمزمیوزک انڈسٹری کو دئیے جن میں ہیروز،لواینڈ ڈائمنڈ ڈاگزبھی شامل ہیں۔ان البمز میں انہوں نے روایتی اورجدید موسیقی کا امتزاج پیش کیا۔ڈیوڈبوئی نے فلموں دی مین ہو فیل ٹو ارتھ اوردی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔نہوں نے اپنا آخری کنسرٹ نیویارک میں 2006میں کیا تھا۔ ڈیوڈ بوئی نے جمعہ کواپنی سالگرہ کے موقع پراپنا نیا البم بلیک اسٹارریلیز کیا جوان کاآخری البم ثابت ہوا۔اس البم میں سات گانے ہیں جن کوشائقین اورناقدین نے پسند کیا۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹوئٹ میں لیجنڈری سنگرڈیوڈ بوئی کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوڈبوئی کے گانے سن کرجوان ہوئے۔ وہ عظیم موسیقارتھے۔