counter easy hit

برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ اسکارلیٹ ولسن نے ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا

ممبئی: بھارتی اداکارہ اسکارلیٹ ولسن نے گانے کی شوٹنگ کے دوران بدتمیزی کرنے پر ساتھی اداکار کو تھپڑ ماردیا۔

British resident Indian actor, Scarlett Wilson, slapped the fellow actor

British resident Indian actor, Scarlett Wilson, slapped the fellow actor

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد ماڈل و اداکارہ اسکارلیٹ ولسن نے گانے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ ماردیا، اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم میں آئٹم سانگ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ساتھی اداکار امکانت رائے نے اداکارہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے بالوں کو ہاتھ لگایا جس پر اداکارہ نے تھپڑ ماردیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد اداکار کو ناصرف فلم کے سیٹ سے باہر نکال دیا گیا بلکہ فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی جب کہ فلم پروڈیوسرکا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو بھارتی فلم فیڈریشن مین بھی لے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسکارلیٹ ولسن بہو بلی سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ اداکارہ اپنی آئندہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website