counter easy hit

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Prince William And Kate Middleton

Prince William And Kate Middleton

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے لندن کے سینٹ میری اسپتال میں 8 پونڈ 3 اونس کی صحت مند بچی کو جنم دیا۔ شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 34 منٹ پر ہوئی، ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کی شادی 29 اپریل 2011 میں ہوئی تھی جب کہ ان کے پہلے بچے شہزادہ جارج کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی تھی۔