counter easy hit

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ایک بار پھر حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئیں

 لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پانچویں نمبر پر آنے والی جماعت ڈی یو پی سے حکومت سازی کا معاہدہ کرلیا ہے۔

British Prime Minister Theresa May again to become in a position to form a government

British Prime Minister Theresa May again to become in a position to form a government

برطانیہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی سب سے زیادہ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے اور 650 رکنی ایوان زیریں میں اس کے 318 ارکان ہیں لیکن اس کے باوجود اس کے پاس سادہ اکثریت کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل نہیں، جسکے لیے پارٹی نے ایک اور جماعت  ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی (ڈی یو پی) سے شراکت اقتدار کے حوالے سے رابطے کئے ہیں، ڈی یو پی نے حالیہ انتخابات میں 10 نشستیں اپنے نام کی ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان حکومت سازی  کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں۔ اسی بنیاد پر تھریسا مے نے اپنی پارٹی سے استعفے کے لیے اٹھنی والی آوازوں پر کان دھرنے کے بجائے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ہے، جس میں وہ حکومت سازی کی اجازت حاصل کریں گی۔

دوسری جانب لیبر پارٹی ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے ارکان کی تعداد 261 ہے، ایوان زیریں میں تیسری بڑی سیاسی قوت اسکاٹش نیشنل پارٹی ہے جس نے 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔  اسکاٹش نیشنل پارٹی نے لیبر پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد دونوں جماعتوں کے مجموعی ارکان کی تعداد 296 ہوجائے گی۔ لیبر پارٹی نے اس کے علاوہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website