counter easy hit

برطانوی پولیس کی فائرنگ ،پاکستانی نژادیاسریعقوب ہلاک

برطانیہ کےعلاقےہڈرزفیلڈمیںپولیس کی جانب سےکیےگئےآپریشن میںپاکستانی نژادیاسریعقوب ہلاک ہوگیاہے۔ کمالیہ سے تعلق رکھنےوالےیاسریعقوب کی گاڑی سے اسلحہ برآمدکرنےکادعویٰ بھی کیاگیاہے۔

British-Pakistani Yasir Yaqoob killed in shooting of UK's police

British-Pakistani Yasir Yaqoob killed in shooting of UK’s police

یاسریعقوب کےاہل خانہ کاکہناہے کہ انکے بیٹے کوموٹروےکے جنکشن ٹوئنٹی فور پر پیر کی شب گولی ماری گئی تھی۔گولیاں ونڈاسکرین توڑتی ہوئی اسےجالگیں اور وہ دم توڑگیا،یاسر یعقوب ایک بچی کاباپ تھا۔پولیس نے اسکی گاڑی سے اسلحہ برآمدکیےجانے کابھی دعوی کیاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایم سکسٹی ٹو 62 شاہ راہ پر تین اور بریڈفورڈمیںکار روک کر مزید دو گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یعقوب پر منشیات کی اسمگلنگ کاالزام تھا اور اسے سن دوہزار دس میں قتل کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہوچکا ہے۔یعقوب کےگھر میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے۔ یاسریعقوب کےگھرکےباہر عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن کاکہناہے کہ ہرشخص میں خرابی ہوتی ہے مگر کسی کو سڑک پراس طرح قتل کردینا،سمجھ سے بالاترہے۔اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے لواحقین شدیدصدمےسےدوچارہیں اور وہ فی الحال اس معاملےپر کوئی بیان جاری کرنانہیں چاہتے۔انڈی پین ڈینٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن واقعےکی تحقیقات کررہاہےجبکہ یاسریعقوب کابدھ کو پوسٹ مارٹم کیاجائے گا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تحقیقات پیچیدہ نوعیت کی ہیں مگر پیشرفت ہورہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website