counter easy hit

بین الاقوامی شہرت یافتہ نوجوان مصنف سید کاشف سجاد دی امیگرنٹ کے ہمراہ ڈی ایم گلوبل پر جلوہ گر

Syed Kashif Sajjad

Syed Kashif Sajjad

مانچسٹر (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانوی ادب کا ایک جگمگاتہ ہوا ستارہ بین الاقوامی شہرت یافتہ دی امیگرنٹ کا خالق پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان مصنف سید کاشف سجاد نے امیگرنٹ کے حوالہ سے اپنے ویثرن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ڈی ایم گلوبل کے زریعہ سے امیگرنٹ کے مسائل ، مصائب ، مشکلا ت ، قربانیوں اور کامیابیوں کو منظر عام پر لا نے کیلیے با قا عدہ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

نوجوان مصنف سید کاشف سجاد کا کہنا ہے کہ امیگریشن ہما ری زندگی کا ایک نہایت ہی اہم پہلو ہے جس کے بغیر ہر انسان کی زندگی ادھوری ہے زندگی کے آغاز سے لیکر اختتام کا سفر امیگریشن یعنی ہجرت پر مبنی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پیغمبران اسلام ، اولیا ء کرام ، مشائخ عظام اور دیگر مکاتب فکر نے کسی نہ کسی مقصد کے لیے ہجرت کو اپنایا اور پھر انکی زندگیوں میں انکے پیروکاروں کے لیے ایک کا رآمد تجربہ اور مشاہدہ دستیاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ محسن انسانیت اور پیغمبر اسلام حضرت محمد نے بھی دین کی خا طر اپنے آبائی شہر مکہ کو چھوڑ کر یثر ب یعنی مدینہ کی طرف ہجرت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے امیگرنٹ جنہوں نے اپنی زندگی کا سفر اپنے دیس سے پردیس تک کیا اور پھر وہاں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ دوسروں کے لیے ایک بہترین مثال بھی قائم کی ہما رے لیے سرمائیہ افتخار ہیں۔

انہو ںنے کہاکہ امیگرنٹ کے بغیر ایک انسان کی زندگی نامکمل ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں اپنے اس مشن کو آگے لیکر جا ئوں گا اور مستقبل قریب میں اسے ایک مکمل دستاویزی فلم کے طور پر پیش کروں گا تا کہ لوگوں کو باقا عدہ تفریح کے زریعہ سے معلومات کا خزانہ مہیا کیا جا ئے اور تارکین وطن کو در پیش مسائل اور مصائب کا ایک خوبصورت انداز میں احاطہ کیا جا سکے۔