counter easy hit

برٹش کشمیری برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں، علی رضا سید کی اپیل

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل یورپ (ای یو) علی رضاسید نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے وابستہ رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ریفرنڈم جمعرات 23جون کو ہوگاجس میں برطانیہ کے عوام سے یس یا نو( ہاں یا نہ) میں سوال پوچھاجائے گا۔

کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اپنے بیان میںکہاہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ (ایم ای پیز) نے ہمیشہ کشمیرکاز کی حمایت کی ہے اور اسی لیے برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنا کشمیریوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ یہ ریفرنڈم بہت اہم ہے اوربرطانیہ کا یورپی یونین میں رہناہی کشمیریوں کے لیے مفید ہے۔

گذشتہ دس سالوں سے برطانیہ سے رکن یورپی پارلیمنٹ (ایم ای پی) ڈاکٹرسجادکریم اوران کے علاوہ ایم ای پی راجہ افضل خان بھی یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرکے حوالے سے فعال کردار اداکررہے ہیں۔زیادہ تر برطانیہ سے اراکین ای یو پارلیمنٹ کشمیرکاز کی حمایت کرتے ہیں لیکن اگربرطانیہ یورپی یونین سے نکل جاتاہے تو پھر کشمیری یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ کی حمایت سے محروم ہوجائیں گے۔

کشمیریوں کو چاہیے کہ ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط کریں جو برطانیہ کے ای یو میں رہنے کے حق میںسرگرم ہیں۔ علی رضاسید نے مزید کہاکہ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیرگروپ بھی کام کررہاہے جس میںدیگر یورپی ممالک کے اراکین کے ساتھ ساتھ برطانیہ سے ہی اراکین ای یوپارلیمنٹ انتھیا ماکنتائراورٹیموتھی کرکوپ فعال کردارادا کررہے ہیں۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یونے مزید کہاکہ برطانیہ کا ای یو میں رہنا پاکستان کے مفاد میں بھی ہے کیونکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں بھی برطانوی ایم ای پیز کاکرداربہت فیصلہ کن تھا لہذا برٹش کشمیریوں کے ساتھ ساتھ برٹش پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اس ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لے کربرطانیہ کے ای یومیں رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔