counter easy hit

برٹش کشمیری برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کریں، کشمیر انفو کے چیئرمین

Mir ShahJahan

Mir ShahJahan

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر انفو میرشاہجہاں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے وابستہ رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ریفرنڈم جمعرات 23جون کو ہوگاجس میں برطانیہ کے عوام سے یس یا نو( ہاں یا نہ) میں سوال پوچھاجائے گا۔

میر شاہجہاں نے اپنے بیان برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ (ایم ای پیز) نے ہمیشہ کشمیرکاز کی حمایت کی ہے اور اسی لیے برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنا کشمیریوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

انھوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے مطالبہ کیاکہ ریفرنڈم کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور برطانیہ کے یورپی یونین ashmir Council EU , Ali Raza Syed میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔میرشاہجہاں نے کہاکہ یہ ریفرنڈ م کشمیریوں کے لیے بہت اہم ہے اور انہیں امید ہے کہ کشمیری اس ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لے کربرطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق ووٹ دیں گے۔