counter easy hit

حالیہ برطانوی انتخابات مسلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ فراز احمد

Faraz Khan

Faraz Khan

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) جواینٹ سیکرٹری جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (جے کے نیپ) برمنگھم فراز احمد نے کہا ہے کہ حالیہ برطانوی انتخابات مسلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو مزید موءثر اور فعال بنا نے کے لیے برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہو یے حالیہ برطانوی انتخابات میں حصہ لینے وا لے امیدواران کی توجہ اس اہم مسءلہ کے دیرپا حل کی طرف مبذول کرواییں اور اسی امیدوار اور جماعت کی پوری جانفشانی اور دیا نتداری کے ساتھ سپورٹ کریں جو اس تحریک کو فعال بنا نے اور برطانوی پارلیمنیٹ میں کشمیری قوم کے فطری موقف پر آواز بلند کرنے کے لیے عہد و پیمان نبھا نے کی سقت رکھتے ہوں۔

انہو ں نے کہاکہ برطانیہ کے حالیہ انتخابا ت کشمیری قوم کی تقدیر کا فیصلہ انکے حق میں کرانے کے لیے فتح کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں تمام ذاتی پسند نا پسند اور مفادات کو با لا طاق رکھتے ہو ءے پوری کشمیری کمیونٹی مسءلہ کشمیر کے حل سے وابستہ کسی ایک موقف پر متحد و منظم ہوجاییں اسی میں ہما ری بقا ء اور آزادی کا راز مضمر ہے۔

انہو ں نے کہاکہ عظیم برطانیہ نے دنیا کی سپر پاور اور جمہوری قوت کے ہو نے کے باوجود بھی سکاٹش افراد کے اصولی موقف کا احترام اور حق خود ارادیت کے مواقع فراہم کرکے کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے فطری موقف کی پاسداری کے لیے ایک زندہ اور پا ییدا ر مثال قایم کر دی ہے جس کو بنیاد بنا کر کشمیری بھی اپنے حق خود ارادیت پر عملدرآمد کروانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔