counter easy hit

برطانوی کامیڈین کی 27روز میں 27میراتھن میں شرکت

British comedian

British comedian

جوہانسبرگ……برطانیہ کے مشہورکامیڈین ایڈی ایزرڈنے 27روز میں 27میراتھن میں شرکت کرکے انوکھا کارنامہ سر انجام دے دیا۔
کہتے ہیں کہ مشکل سے مشکل ترین کام کو بھی انسان کی ہمت اور لگن آسان بنادیتی ہے،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس کامیڈین نے بھی ایسا ہی ایک کارنامہ سرانجام دے کر سب کو حیران کردیا ۔54سالہ ایڈی ایزرڈ نامی مشہور کامیڈین نے جنوبی افریقہ میں 27دن تک مسلسل 27میراتھن میں حصہ لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا جبکہ اس دوران انہوں نے تقریباً 707میل کا فاصلہ طے کیا۔واضح رہے کہ اس عمل کا مقصد کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کیلئے 1ملین پاؤنڈ کی رقم اکھٹاکرنا تھا۔