برطانوی نشریاتی ادارے کی غلطیوں پر غلطیاں، مارننگ شو کے میزبان سیاسی تجزیہ کار کو کوہ پیما سمجھ بیٹھے، سیاسی حالات پر تبصرہ کرنے کے لیے اسٹوڈیو میں مدعو مہمان نے براہ راست نشریات میں کوہ پیما ہونے سے سراسر انکار کردیا۔

British broadcaster errors on errors
بی بی سی مارننگ شو کے میزبانوں نے مہمان کا تعارف ایک کوہ پیما ہیرو کی حیثیت سے کروایا جس نے بڑی بہادری سے ایک خاتون کی جان بچائی تھی، مہمان ٹاڈ لینگ مین کے چہرے پر الجھن کے تاثرات ابھرے اور پھر انہوں نے صاف کہہ دیا کہ وہ کوہ پیما نہیں،یقیناً مہمان بلانے میں غلطی کی گئی ہے۔اس سے قبل بی بی سی کے ایک اور شو میں ملازمت کے انٹرویو کے لیے آئے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو غلطی سے مہمان کی جگہ اسٹوڈیو بھیج دیا گیا تھا۔








