counter easy hit

برطانیہ بھر سے نو منتخب صدور اور عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر

Newly Elected Presidents Honor Iftar Dinner

Newly Elected Presidents Honor Iftar Dinner

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام برطانیہ بھر سے نو منتخب صدور اور عہدیداران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا،افطا ر ڈنر کی میزبانی کے فرائض صدر پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ ڈا کٹر عدنان مسعود صدیقی اور ڈاکٹر عامر سہیل نے سرانجام دیے۔

جبکہ اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈز زاہد پرویز ، صدرپاکستان تحریک انصاف ویسٹ یا رکشائرملک شرجیل، صدر پاکستان تحریک انصا ف ویلز ریاض حسین ، صدر پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف انگلینڈ حافظ طارق ، صدر پاکستان تحریک انصا ف نارتھ ویسٹ ڈا کٹر عبدالبا سط، صدر پاکستان تحریک انصاف سائوتھ ایسٹ انوار الحق ، ڈاکٹر غلام عباس ، سابق صدر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ رفعت مغل ، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لندن سفینہ الہیٰ، آئمہ علی ، رانا شوکت رشید ، منان امین بٹ ، عبد الحمید باما ، سابق صدر آصف خان، رضوان مجید ، غضنفر محمود ، چو ہدری صادق ، چو ہدری عبد المعید ، چو ہدری امین جلال ، ڈاکٹر محمد نیاز ، مبشر صدیق ، ریا ض احمد ، صا دق حسین ، شاھد حسین ، وقاص بیگ ، مد ثر علی ، شہباز مختار ، وسیم خان اور کامران بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جس طرح پاکستان تحریک انصا ف کی تنظیم سازی کے حوالہ سے ریجن کے اندر میرٹ اور انصاف کو مد نظر رکھا گیا ہے اسی طرح قومی سطح پر بھی میرٹ کو ملحوظ خا طر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہد یداران کے انتخابات اور کامیابی کے بعد مشکل مرحلہ اب شروع ہو تا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصا ف کی برطانیہ بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کرنا ہے۔

انہوں نے اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصا ف عمران خان کی رہنمائی میں دنیا بھر میں تحریک کو فعال بنانے اور متحرک کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی منزل اور مقصد استحکام پاکستان اور اسکا امن و امان ہے جس کے لیے ہر عہدیدار اور ممبر اپنی ذمہ داریاں پوری کر ے گا۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں پاکستان تحریک انصا ف کو مزید فعال اور منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں آپس کے اندرونی تنازعات کو مکمل طو ر پر ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط اور طا قتور قوت کا روپ دھار گئی ہے کوئی بھی سیاسی جما عت یا حریف اسے شکست نہیں دے سکتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں کسی بھی اپو زیشن جما عت سے خطرہ نہیں ہے لیکن ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے اندر پیدا ہونے والی اپو زیشن سے خود کو محفوظ بنانا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب عہدیداران اور انکے مد مقابل جماعت کے اندر متحد و منظم ہیں اور ہمارا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ،جما عت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں سے ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ایک مضبوط اور ترقی یا فتہ پاکستان کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط اور موئثر بنانا ہو گا۔