counter easy hit

برسٹل کے چڑیا گھر میں جانوروں کی سالانہ گنتی کا آغاز

Bristol zoo animals in the annual counting

Bristol zoo animals in the annual counting

برسٹل …..برطانوی شہر برسٹل کے برسٹل زولوجیکل گارڈن میں جانوروں کی سالانہ گنتی کا آغاز کردیا گیا ہے۔سالانہ جانور شماری میں چڑیا گھر میں موجود چرند،پرند اور آبی حیاتیات سمیت400سے زائد نسلوں کے مختلف جانوروں کی گنتی کی جارہی ہے۔ہر سال کے آغاز پر شروع ہونے والی اس شماری کے تحت چڑیا گھر انتظامیہ اپنے کمپیوٹر ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرتی ہے اور نئے آنے والے جانوروں کا ڈیٹا شامل کرتی ہے۔اس سلسلے میں جہاں چند ملازمین دریائی گھوڑے،میرکٹس،بگلوں اور دریائی بلوں سمیت چھوٹے بڑے جانوروں کی گنتی میں مصروف نظر آئے وہیں ایک ڈائیورچڑیا گھر کے ایکوریم میں اُترا مچھلیوں کی گنتی کرتا نظر آیا۔