counter easy hit

کھولتے لاوے نے سڑک پر کھڑی کار کو نگل لیا

امریکی ریاست ہوائی میں ابلتے ہوئے لاوے نے جہاں کئی گھروں کو نقصان پہنچایا وہیں 17 سو کے قریب افراد کو بھی نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا۔

آتش فشاں پہاڑ 4 مئی کو پھٹا تھا جس کے بعد وہاں سے گرم لاوے اور نقصان دہ گیسوں کا اخراج شروع ہوگیا۔ آتش فشاں پھٹنے کے وقت Bring it open the car on the road swallowed up6.9 شدت کا زلزلے کا جھٹکا بھی محسوس ہوا۔

آتش فشاں کا لاوا علاقے میں 9 ایکڑ تک پھیل گیا جس کی زد میں آ کر 26 مکانات بھی تباہ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر لاوا بہہ کر آنے کے دوران وہاں کھڑی ایک کار بھی اس کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔

علاقے میں نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 2 ریسکیو سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں ان افراد نے عارضی طور پر پناہ لی ہے۔