counter easy hit

ریکنگ نیوز: مسلسل چوتھا گولڈ میڈل ۔۔۔۔۔ پاک فوج نے پوری دنیا کی افواج کو پیچھے چھو ڑ دیا ، شاندار اعزاز ا پنے نام کر لیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی‘آرمی چیف نے بہترین کارکردگی پر پاک فوج کی ٹیم کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر ) کی معلومات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی‘جس میں آرمی چیف نے بہترین کارکردگی پر پاک فوج کی ٹیم کو سراہا۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مقابلہ برطانیہ میں 8 تا 22 اکتوبر منعقد ہوا تھا۔ پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ (آئی ایس پی آر) کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی ٹیم نے اکتوبر میں برطانیہ میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ٹیم 3 افسران سمیت 11 ارکان پر مشتمل تھی۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔