counter easy hit

بریکنگ نیوز: مشہور زمانہ کمپنی نے پاکستان میں 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

Breaking News: The well-known company announces $ 450 billion investment in Pakistan

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک نے پاکستان میں دو ارب 80کروڑ ڈالر یعنی 450 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔یہ سرمایہ کاری ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر اور ایل این جی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے حوالے سے ہو گی، اس حوالے سے ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی۔رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔وفد کے سربراہ نے مشیرا مور تجارت کو آگاہ کیا کہ رائل ووپاک پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے زمین پر ایک ارب 50کروڑ ڈالر لاگت کی سرمایہ کاری سے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کرے گی جب کہ 15کروڑ ڈالر مالیت سے پروپلین پلانٹ اور 80کروڑڈالر کی لاگت سے پارکو کوسٹل ریفائنری قائم کی جائے گی جس سے ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم ہو گی۔رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس کی30600 پوائنٹس کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب66کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت24.41 فیصد زائد جبکہ 49.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب بدھ کو بھی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس30562پوائنٹس کی نچلی سطح پرریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، سیمنٹ،فوڈز،کیمیکل،بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 31107پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم پاک بھارت کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس52.86پوائنٹس اضافے سی 30637.71پوائنٹس پر بندہوا ۔بدھ کومجموعی طور پر340 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی 151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،169کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں3ارب 66کروڑ 98لاکھ40ہزار535 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62 کھرب29 ارب57 کروڑ 60لاکھ61ہزار380روپے ہوگئی۔ پر 14کروڑ90 لاکھ13 ہزار370شیئرزکا کاروبارہوا، جومنگل کی نسبت2 کروڑ92 لاکھ40ہزار420شیئرززائد ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت266.00روپے اضافے سی5586.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت65.77روپے اضافے سی2347.42روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت309.00روپے کمی سی5873.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت92.45روپے کمی سی1756.55روپے ہوگئی ۔سرگرمیاں1کروڑ5ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت17پیسے کمی سی3.38روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں84 لاکھ 33ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جس کے شیئرزکی قیمت 61پیسے کمی سی19.13روپے ہوگئی۔ بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس67.44پوائنٹس اضافے سی 14503.04پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس172.34 پوائنٹس اضافے سی48341.92پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس13.28پوائنٹس اضافے سی22540.95پوائنٹس پربند ہوا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website