counter easy hit

بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں راتوں رات چھپر پھاڑ دولت آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برٹش امریکن ٹوبیکو (BAT) کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک اینڈ مڈل ایسٹ گائے میلڈرم نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ گائے میلڈرم نے وزیر اعظم کو دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ کیلئے پانچ ملین روپے کا مدادی چیک بھی دیا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی  نے بھی وزیر اعظم کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کیلئے 20ملین روپے عطیہ دینےکا وعدہ کیا ہے۔ زیراعظم عمران خان نے برٹش امریکین ٹوباکو کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور ان سے دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ روپے کا چیک وصول کیا۔جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوباکو فری کڈز کے نام سے کام کرنے والے ادارے کے نمائندے ملک عمران نے کہا کہ اس چیک کی وصولی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تمباکو کی روک تھام سے متعلق فریم ورک کنونشن (ایف سی ٹی سی) کے آرٹیکل 5.3 کی خلاف ورزی ہے جو کہتا ہے کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ نہ کسی تمباکو بیچنے والی کمپنی کے عہدیدار سے ملاقات کر سکتا ہے اور نہ ہی ان سے فنڈ وصول کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس بات سے لاعلم ہوں کہ پاکستان ایف سی ٹی سی کا دستخط کنندہ ہے۔ پاکستان کسی بھی تمباکو بیچنے والی کمپنی سے فنڈ وصول نہیں کر سکتا، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کو انہیں آگاہ کرنا چاہئیے تھا۔ ملک عمران نے وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ سے صرف 2 ماہ قبل ڈیم فنڈ میں دی جانے والی اس رقم پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔اس پر بات کرتے ہوئے ٹوباکو کنڑول پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر خرم ہاشمی کا کہنا تھاا کہ مجھے کافی حیرت ہے کہ وزیراعظم عمران خان کئی عرصے سے انسداد تمباکو پر بات کرتے رہے ہیں اور کینسر اسپتال بھی چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک ایسے ادارے سے ڈیم فنڈ کے لیے رقم وصول کی جو خود ہی کینسر کا ذمہ دار ہے۔ سماجی کارکنان کی جانب سے اس حوالے سے تشویش سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے باقاعدہ بیان جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیر اعظم نے برٹش امریکن ٹوبیکو کی جانب سے دیا مر بھاشا اور مہمند دیم فنڈ کیلئے عطیہ دینے کو سر ا ہا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website