counter easy hit

بریکنگ نیوز : اسلام آباد میں اہم ترین مقام پر آگ لگ گئی ، بڑے پیمانے پر نقصان کی خبریں

اسلام آباد;پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں لگی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔نجی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو

لپیٹ میں لے لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں موجود تمام فائر ٹینڈرز آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جب کہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا، آج ہفتہ وار بازار بند تھا، اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔